ترجمان اعلیٰ کانگریس سندیپ سرجے والا کی پریس کانفرنس ، وزیراعظم سے جواب طلبی
نئی دہلی۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ مودی حکومت میں قومی مفادات کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے اور ان کی حکومت پر خانگی سرمایہ داروں کو جو وزیراعظم مودی سے قربت رکھتے ہیں، کروڑوں روپئے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کانگریس کے ترجمان کے اعلیٰ سندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو قوم کے سامنے اس سودے کے سلسلہ میں جوابدہی کرنی ہوگی۔ انہیں بتانا ہوگا کہ ان کی پارٹی چاہتی تھی کہ وہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں اظہارخیال کریں جبکہ مانسون اجلاس جاری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ملک کو دھوکہ دے رہی ہے اور خانگی افراد کو دفاعی سودوں کی ماں کا مکمل کنٹرول دینے کے بارے میں وضاحت نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اعتراضات کو رافیل سودے کے سلسلہ میں مسترد کرتی رہی ہے۔ کانگریس قائدین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ صدمہ انگیز انکشاف ہیکہ وزیردفاع نرملا سیتارامن 30 ہزار کروڑ روپئے مالیتی دفاعی سودا ریلائنس ڈیفنس کو عطا کرچکی ہے۔ بی این اے کے قریبی سرمایہ دار کے بارے میں یہ درست ہیکہ انہیں رافیل سودے سے 60,145 کروڑ روپئے فائدہ ہوا ہے۔ ہندوستان کو دھوکہ دینے کا مودی حکومت کا مقصد دفاعی سودوںکے سلسلہ میں نہیں چلنا چاہئے۔ یہ حکومت عوام کو اور سرکاری خزانہ کو اپنی سازش اور دھوکہ دہی کے ذریعہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیاروں کی حکومت کی جانب سے خریداری یکطرفہ ہے۔