مودی کے دورہ کے بعد انتخابی امکانات بہتر: جھارکھنڈ بی جے پی

جمشیدپور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جھارکھنڈ بی جے پی نے آج دعویٰ کیا کہ پارٹی کے انتخابی امکانات وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورۂ ریاست کے بعد بہتر ہوگئے ہیں۔ نائب صدر ریاستی بی جے پی راکیش پرساد نے کہا کہ فی الحال بی جے پی انتخابی مہم میں تمام 13 حلقوں میں دوسروں پر سبقت رکھے ہوئے ہے جہاں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی 2 دسمبر کو مقرر ہے۔ ریاست میں 5 مرحلوں پر مشتمل رائے دہی ہورہی ہے۔ پرساد نے اعتماد ظاہر کیا کہ بی جے پی ریاست میں اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کل جھارکھنڈ میں دو عام جلسوں سے خطاب کیا تھا۔