مودی کے دورہ امیتھی پر سخت حفاظتی انتظامات

امیتھی5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس کے تعاون سے مقامی عہدیداروں نے بی جے پی قائد نریندر مودی کے دور ہ امیتھی کے موقع پر جو گاندھی خاندان کا مستحکم گڑھ ہے ،سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔ مودی یہاں انتخابی مہم چلانے کیلئے آرہے ہیں۔ ڈی آئی جی کے رتبہ کے عہدیداروں کی زیر قیادت گجرات پولیس کے عہدیدار،پولیس کے کمانڈوز اور ضلعی پولیس عہدیدار شدت سے صیانتی مشق کرچکے ہیں۔ بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار کے گوری گنج کے علاقہ گولہ پور میںصفائی کے انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں۔ ریاستی پولیس کے بموجب صوبائی مسلح کانسٹبلیری کی دو کمپنیاں اور 100ریاستی پولیس کانسٹبلس تعینات کئے گئے ہیں تا کہ مودی کے بے عیب حفاظتی انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن آفیسرس کے علاوہ 25 سب انسپکٹرس جلسہ کے مقام پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیرا لعل نے بھی مزید فورس طلب کرنے توثیق کی ہے ۔ تا کہ جلسہ عام کے مقام پر سخت حفاظتی انتظامات ممکن ہوسکے ۔