رائے پور، 8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے بَستر علاقہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے قبل ماؤسٹوں نے آج تخریب کاری سے متاثرہ کنکیر ضلع میں بڑی روڈ کو بلاک کردیا ہے ۔ یہاں انہوں نے درخت کاٹ کر دل دیئے اور دورۂ وزیر اعظم کی مخالفت میں بیانرس لگائے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ باغیوں نے بالخصوص ضلع دنتے واڑہ میں کل مودی کے دورہ کا بائیکاٹ کیا ہے۔