مودی کے خلاف کانگریس کارکنوں کا سیاہ پرچموں سے مظاہرہ

ناگپور 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس حامیوں کے ایک گروپ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ گاہ کے قریب سیاہ پرچموں کے ساتھ مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا ۔ ناگپور میٹرو ریل پراجکٹ کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب کے مقام کستور چند پارک گراونڈ اسکایر پر مظاہرہ کیا ۔ کانگریس ورکرس کے مطابق وہ اپنے لیڈروں اور چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان کی توہین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔

وزیراعظم مودی نے برقی ٹرانسمیشن لائن قوم کے نام معنون کی
نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ میں رانچی۔ دھرم جے گڑھ ۔ سیپاٹ 765kv بین علاقائی پاور ٹرانسمیشن لائن قوم کے نام معنون کی۔ ا یہ لائن مشرقی خطہ اور مغربی علاقہ کے درمیان پہلا بین علاقائی رابطہ ہے