گوہاٹی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے اے آئی یو ڈی ایف صدر اور ڈھوبری کے موجودہ ایم پی بدرالدین اجمل کو مبینہ طور پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ وہ نوٹس کا جواب 14 جولائی کو 11.30 بجے دن تک داخل کردیں۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ 22 مراچ کو مسٹر اجمل نے مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ اگر بدرالدین اجمل الیکشن کمیشن کی نوٹس کا جواب دینے سے قاصر رہے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے اجمل ڈھوبری پارلیمانی حلقہ سے انتخابی میدان میں ہیں جہاں تیسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ 24 اپریل کو ہوگی۔
بی جے پی ، لارڈ، رام پر بھی راہ فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کرتی: کجریوال
امرتسر 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے چیف منسٹر دہلی کے عہدہ سے 49 دن میں ان کی سبکدوشی کا مذاق اڑانے والی بی جے پی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے ہندوؤں کے اوتار لارڈ رام کی جلاوطنی کا واقعہ استعمال کیا۔ کجریوال نے امرتسر میں اپنی قومی انتخابی مہم کے دوران کہاکہ ’’لارڈ رام14 سال کیلئے بن باس (جلاوطن) پر چلے گئے۔