مودی کے حامیوں کا صحافی راج دیپ سر دیسائی پر حملہ

نیویارک 29 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سینئر صحیفہ نگار راج دیپ سردیسائی پر امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حامیوں نے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر حملہ کیا ۔ انہیں زد و کوب کرنے کی کوشش کی گئی اور انہیں ڈھکیل دیا گیا ۔ ہیڈ لائینس ٹوڈے کے صحیفہ نگار راج دیپ جب میڈیسن اسکوائر پر مودی مخالف افراد کو جمع کرکے ان سے بات کر رہے تھے کہ مودی کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں ڈھکیلنے کی کوشش کی ۔ مخالف مودی گروپ سے راست بات چیت کے بعد سر دیسائی وہاں سے باہر آ رہے تھے کہ مودی کے حامیوں نے انہیں نشانہ بنایا اور ڈھکیل دیا ۔ اس تعلق سے ایک ویڈیو بھی آن لائین جاری کردیا گیا ہے ۔