یو پی اے حکومت میں اقتدار کے دو مراکز ہونے کے اعتراف کاصدر بی جے پی راجناتھ سنگھ کا ادعا
نئی دہلی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس تبصرہ کی مذمت کی کہ بحیثیت وزیر اعظم نریندر مودی ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گے اور کہا کہ یہ انتہائی بد بختانہ ہے کہ یہ باتوہ اس شخص کے بارے میں کہہ رہے ہیں جنہیں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) اور عدالت نے بے قصور قرار دیا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم تسلیم کرچکے ہیں کہ آئندہ حکومت یو پی اے کی نہیں ہوں گی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اعظم اپنی تیسری معیاد کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی دعوی کہ بھگوا پارٹی کچھ عرصہ سے کرتی آرہی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان کی وہ مذمت کرتے ہیں وزیراعظم کا یہ کہنا بدبختانہ ہے کیونکہ نریندر مودی ایس آئی ٹی اور عدالت کی نظر میں بے قصور ہیں ۔ صدر بی جے پی نے کہا کہ ایسا بیان دینا بدبختانہ ہے جبکہ بحیثیت چیف منسٹر بھی مودی نے گجرات کو ملک کی ایک مثالی ریاست بنادیاہے ۔
وہاں پر ایسے ترقیاتی اقدامات کئے ہیں جس سے گجرات ایک مثالی ریاست بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم نہیں بنایا جانا چاہئے یہ ایک ایسا تبصرہ ہے جس پر انہیں ہنسی آتی ہے۔ نریندر مودی کے دور میں گجرات میں فسادات ہوئے تھے مودی نے بحیثیت چیف منسٹر اپنے دورہ اقتدار میں گجرات کو ایک مثالی ریاست اور ملک میں ترقی کی علامت بنادیا ہے ۔ 2002 میں جو کچھ ہوا بے شک وہ بد بختانہ ہے اور دردناک تھا اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرپشن پر قابو پانے میں ناکام رہی اور روزگار کے کافی مواقع پیدا نہیں کرسکی ۔ اس کے بجائے کہ وہ اپنے کارناموں کی فہرست پیش کرتے وزیر اعظم نے اپنی ناکامیوں کی فہرست پیش کی ہے ۔
یہ حکومت تمام محازوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اقتدار کے دو مراکز ہیں، بی جے پی جو کچھ کہہ رہی تھی اس کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز میں اقتدار کے دوہرے مراکز ہونے کی وجہ سے آپ اس حکومت سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے ۔ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔ قومی صدر بی جے پی نے کہا کہ حکومت داخلی اور خارجی صیانت کے محاز پر ناکام ہوچکی ہے ۔ اپوزیشن پارٹی کے صدر نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ یو پی اے کا مظاہرہ این ڈی اے سے بہتر رہا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان کرنٹ اکاونٹ خسارہ ،شرح ترقی میں کمی ،معاشی عدم توازن ،روزگار کے مواقع میں کمی کا یو پی اے دور حکومت میں ملک بن چکا ہے ۔ انہوں نے الزا م عائد کیا کہ موجود یو پی اے حکومت پر اتنے کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی۔