مودی کی ’’پست سطح کی سیاست‘‘ پر تنقید جاری

بگاھا (بہار) 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی پر اُن کے ’’پست سطح کی سیاست‘‘ تبصرے پر تنقید جاری رکھتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہاکہ جو لوگ گوداموں میں غذائی اجناس سڑاتے ہیں اور دولت مشترکہ کھیلوں کے اسکینڈل میں ملوث ہوتے ہیں، اُن ہی کی سیاست ’’پست سطح کی‘‘ ہے۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس پارٹی کی حالت ’’ابتر‘‘ ہوچکی ہے اور وہ امیتھی کو بچانے میں بھی مشکل محسوس کررہی ہے۔ امیتھی سے راہول گاندھی تیسری میعاد کے لئے امیدوار ہیں۔