مودی کی کرکٹرس سے ملاقات

ملبورن ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر آج ملبورن کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو، سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر ، اسٹیووا اور لیجنڈری فاسٹ بولر مائیک گرا کے علاوہ دیگر کھلاڑی موجود تھے۔