دھنباد ؍ گوڈا(جھارکھنڈ)۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں دہشت گردی صرف کشمیر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف طاقتور کارروائیاں کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھی تسلیم کرتی ہے کہ مودی حکومت کے دور میں ہندوستان ’’سوپر پاور‘‘ بن گیا ہے، کیونکہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے علاقہ بالا کوٹ پر فضائی حملہ کیا تھا۔ وہ دھنباد میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے مسائل بھی حل کرنے کیلئے تیار ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد فضائیہ حملہ کیا گیا چنانچہ پوری دنیا نے تسلیم کرلیا کہ ہندوستان ایک سوپر پاور ہے جس نے فروری میں بی ایس ایف فوجیوں کی ہلاکت کا انتقام لے لیا ہے۔