مودی کی وادیٔ کشمیر میں پہلی انتخابی ریالی حریت کانفرنس کا بند

سرینگر ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی وادی کشمیر میں 8 ڈسمبر کو پہلی انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے ۔ سخت گیر موقف کی حامل حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی نے مودی کے دورہ کے خلاف 8 ڈسمبر کو مکمل بند کا اعلان کیا ہے۔ طئے شدہ پروگرام کے مطابق نریندر مودی سرینگر اور اننت ناگ ٹاؤن میں دو انتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان علاقوں میں رائے دہی 14 ڈسمبر کو ہوگی۔ گیلانی نے تیسرے مرحلہ کی رائے دہی جن حلقوں میں ہورہی ہے وہاں 9 ڈسمبر کو بطور احتجاج بند کا اعلان کیا ہے۔