مودی کی قیادت میں بی جے پی آئندہ انتخابات میں بھی پرچم لہرائے گی:پاریکر

پنجی، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سال 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت درج کرکے اقتدار برقرار رکھے گی۔مسٹر پاریکر نے کل یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ملک کے لوگوں کو امید تھی کہ وہ مسٹر مودی کی قیادت میں ایک قابل احترام زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومتوںنے قابل ذکر کام کیا ہے اور یہ مرکز کی حکومت کی حمایت سے ہی ممکن ہو سکا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ مرکز یا ریاستی سطح کا کوئی بھی وزیر بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے ۔ مرکز اور بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستی حکومتیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر مودی کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے اتحاد کے ساتھیوں کے مطالبے پر انہیں گوا بھیجا۔