مودی کی عمران خان کو پیشکش عدم وصول، پاکستان کا ادعا

اسلام آباد ۔ 20 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج واضح کیا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کے موسومہ اپنے مکتوب میں ’’مذاکرات کا کوئی پیشکش ‘‘ نہیں کیا ہے ۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سوال کاجواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ۔