لکھنؤ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں تبلیغی جماعت سے وابستہ علماء نے وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو کو یقین دلایا ہیکہ الیکشن میں تبلیغی جماعت کے اراکین نریندر مود ی کو ہرانے اور سیکولرازم کو بچانے سیکولر طاقتوں کے حق میں ووٹ دینگے اور اترپردیش میں نریندر مودی کو ہرانے کی قوت و طاقت سماج وادی پارٹی ہی رکھتی ہے۔ اس لئے تبلیغی جماعت کے ارکان الیکشن میں سماج وادی کو ووٹ دیں گے۔ ان علماء نے کہاکہ ماضی میں ہمیشہ مسلمانوں نے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ووٹ دیا ہے لیکن فی الوقت نریندر مودی کے فتنہ نے ملک کے سیکولر ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ایسے ہی مسلمان اپنی تاریخی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مودی اور ان کی پارٹی کو شکست دیں گے۔ وجہ یہ ہیکہ آج تک تبلیغی جماعت کے ارکان کام سیاست میںپڑنے کا نہیں ہے اور یہی وجہ ہیکہ آج تک تبلیغی جماعت نے عملی سیاست میں حصہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی ووٹ کو اپنے ایک فریضہ کے طور پر سمجھ کر ڈالے لیکن آج کے حالات میں جب مسلمانوں کی نسل کشی کرانے والے سیاست ملک پر حکمرانی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر میدان عمل میں آگئے ہیں تب تبلیغی جماعت کے ارکان نے اپنے عوام پر ذمہ داری محسوس کی ہیکہ وہ اس مرتبہ لوک سبھا کے الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال نریندر مودی کو ہرانے اور سیکولرازم کی علمبردار جماعت سماج وادی پارٹی کے حق میں دیں گے۔ میٹنگ کے روح رواں ریاستی وزیرصحت مسٹراحمد حسن تھے۔ مسٹر احمد حسن نیتبلیغی جماعت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے موجودہ نازک حالات کو بروقت سمجھ کر الیکشن میں ووٹ دینے اور نریندر مودی کو شکست دلانے کا فیصلہ کیا۔