نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کرن بیدی اب وزیراعظم نریندر مودی کی مداح سرائی کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی شکل میں بی جے پی کو دنیا کی سب سے خوبصورت شخصیت ملی ہے ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ انہیں زعفرانی پارٹی میں اس لئے لایا گیا ہے کیوں کہ بی جے پی کے پاس دہلی میں کوئی قابل لیڈر نہیں ہے ۔ کرن بیدی نے کہا کہ بی جے پی کو ایک دلنواز شخصیت مل چکی ہے اور نریندرمودی کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔