رائے بریلی۔11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے رسوخ والے حلقے رائے بریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 16 دسمبر کو متوقع ریلی کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ مسٹر مودی ایک روزہ دورے پر ماڈرن ریلی کوچ فیکٹری لال گنج کا معائنہ کریں گے ۔ بعد میں وہ ایک ریلی کو بھی خطاب کریں گے ۔ اس دوران سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اور اس کے لئے باہر سے سیکورٹی دستوں کو بلایا گیاہے ۔ اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈلمئو،صدر، سلون اور مہاراج گنج کو سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔