مودی کی ریالی کا اسٹیج ڈوم منہدم

رائے پور ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی نیا رائے پور میں کل مقررہ عام ریلی کیلئے اسٹیج پر ڈوم تیاری کے دوران آج شدید طوفانی ہواؤں سے گرگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 اشخاص زخمی ہوئے جن کی اکثریت پولیس ملازمین کی ہے، اور مجبوراً وہاں وزیراعظم کی مصروفیت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس جی پی سنگھ نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ نیا رائے پور میں وزیراعظم کے ایونٹس منسوخ کردیئے گئے۔