مودی کی حمایت کرنے والے ٹامل ناول نگار کو دھمکیاں

چینائی۔13اپریل( سیاست ڈاٹ کام) ٹامل کے مقبول عام ناول نگار آر این جوئے ڈیکروز کو دھمکی آمیز بیانات کا سامنا ہے ‘ انہیں نفرت انگیز ای میلس بھی موصول ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کی حمایت کیتھی اور گجرات میں ان کی ویژن والی حکومت کی ستائش بھی کی تھی ۔ ساہتیہ اکیڈیمی کے ایوارڈ پانے والے ناول نگار جوئے نے ماہی گیروں کے حقوق کیلئے بھی کام کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر کوئی ایک دوسرے کا مخالف ہے ۔ اپوزیشن ہوتی ہے ‘ خطرناک اور بلیک میل والے کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر مودی کی حمایت میں ایک بیان دیا تھا۔