مودی کی حلف برداری کیلئے کمل ہاسن ‘ رجنی کانت مدعو

چینائی 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹامل سنیما کے صف اول کے اسٹارس رجنی کانت اور کمل ہاسن کو 30 مئی کو نریندر مودی کی وزیر اعظم کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حلف برداری کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ان اسٹارس کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کمل ہاسن نے حال میں مکل ندھی مئیم (ایم این ایم ) قائم کی تھی اور لوک سبھا انتخابات میں امیدوار بھی نامزد کئے تھے جبکہ رجنی کانت نے بھی سیاسی سفر کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی امیدوار میدان میں نہیں اتارے ہیں۔ ذرائع کے بموجب دونوں ہی اسٹارس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں مودی کی تقریب حلف برداری کیلئے مدعو کیا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ شریک ہونگے یا نہیں۔ حالیہ انتخابات میں کمل ہاسن نے بی جے پی کی شدت سے مخالفت کی تھی ۔