مودی کی حلف برداری تقریب میں بالی ووڈ ہستیوں کی شرکت

نئی دہلی ۔ 30مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فلمی صنعت کے کئی سرکردہ ہستیاں جن میں کرن جوہر ، رجنی کانت ، بونی کپور ، کنگنا رناوت وغیرہ شامل ہیں ۔ مودی کی حلف برداری تقریب میں شریک رہیں گے ۔ فلم ، ٹیلی ویژن ، پروڈیوسرس ، گلڈ آف انڈیا کے صدر سدھارتھ رائے اور اداکار شاہد کپور بھی ان لوگوں میں شامل ہیں ۔ فلم ساز بونی کپور نے کہا کہ وہ اپنے آٖ کو اس تقریب کا حصہ ہونے پر مسرت اور خوش قسمت محسوس کررہے ہیں ۔ گذشتہ سال بالی ووڈ کے ایک وفد نے دو بار مودی سے ملاقات کر کے اس تفریحی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔