ناگپور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے کہاکہ بی جے پی وزیراعظم کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ بی جے پی کوئی بے یار و مددگار یا بیساکھیوں پر کھڑی ہوئی پارٹی نہیں ہے۔ شیوسینا غیر ضروری طور پر ہمدردی حاصل کرنے کے لئے نریندر مودی کے خاندانی پس منظر کو اُچھال رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر دیویندر فڈنویس نے بھی مودی کے خلاف شیوسینا کے ریمارکس کی مذمت کی اور کہاکہ عوام آج منعقدہ رائے دہی میں بی جے پی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے شیوسینا کو سبق سکھائیں گے۔ شیوسینا کو اِس حد تک ’’گرنے‘‘ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مہاراشٹرا کی ثقافت کے مغائر ہے جہاں بزرگوں کی عزت و احترام کرنے کی عظیم روایت رہی ہے۔