مودی کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں زوروں پر

نئی دہلی،29 مئی(سیاست ڈاٹ کام) وزیرا عظم نریندر مودی کی حلف برداری کی شاندار تقریب کی تیاریاں بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں۔ تقریب میں کئی عالمی رہنما، بمس ٹیک ملکوں
(BIMSTEC countries)
کے سربراہ اور علاقائی لیڈران حصہ لیں گے ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حالانکہ پہلے اس آئینی تقریب میں شامل ہونے والی تھیں لیکن آج انہوں نے آنے سے منع کر دیا۔ سنہ 2014 میں بھی وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں آنے سے منع کر دیا تھا۔ نریندر مودی نے خلیج بنگال کے سرحدی یا ساحلی ممالک کے عالمی تکنیکی اور معاشی تعاون کی تنظیم
(BIMSTEC )
کے رکن ممالک ہندوستان،بنگلہ دیش ، میانمار، شری لنکا، تھائی لینڈ بھوٹان اور نیپال کے رہنماؤں کو تقریب میں مدعو کیا ہے ۔ پاکستان کو اس تنظیم سے باہر رکھا گیا ہے ۔

راجستھان کانگریس کا لوک سبھا کے انتخابات کے بعد پہلا اجلاس
جئے پور۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کی کانگریس پارٹی کی عاملہ کا اجلاس چہارشنبہ کے دن پارٹی کے دفتر پر شروع ہوا۔ چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ اور ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے ذمہ دار اروند پانڈے اور دیگر قائدین نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا ایجنڈہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی منظور شدہ قرارداد کی تصدیق کرنا تھا۔ اس قرارداد میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔