لکھنؤ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی متعارف کردہ اسکیم کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے جس پر الہ آباد ہائیکورٹ نے مرکز اور اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گذار سی بی پانڈے ایڈوکیٹ نے نریندر مودی کی جانب سے ہر رکن پارلیمنٹ کو اس کے حلقہ انتخاب میں ایک دیہات ترقی کیلئے اپنانے کی اسکیم کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ضلع میں ایک دیہات کا انتخاب دیگر دیہاتوں کے ساتھ امتیاز برتنے کے مترادف ہے۔