تھرواننتا پورم 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کیرالا کے سبری مالا ضلع میں پتھانم تھیٹا کے مقام پر بی جے پی ورکرس سے خطاب کرینگے ۔ یہ اجلاس 6 جنوری کو ہوگا ۔ مودی دوبارہ 27 جنوری کو کیرالا کا دورہ کرینگے جہاں وہ بھارتیہ جنتا یو ا مورچہ کی کانفرنس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ بی جے پی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ پتھانم تھیٹا کے مقام کو مودی کے اجلاس کیلئے منتخب کرنے کی وجہ اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے کیونکہ یہاں سبری مالا مندر موجود ہے اور مندر میں خاتون کارکنوں کے داخلہ کے مئسلہ پر ریاست میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی ۔ بی جے پی ذرائع کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں مودی کے دورہ سے ریاست میں بی جے پی کو انتخابی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اور اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوک سبھا انتخابات سے قبل یہ دو مرتبہ دوروں کا پروگرام تیار کیا گیا ہے ۔