نئی دہلی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کی جانب سے نریندر مودی پر ’’نیچ راج نیتی، خونی‘‘ قرار دینے پر اور دیگر تنقیدوں پر اظہار حیرت کرتے ہوئے کہاکہ 2G ، چائے اور آدرش اسکامس کے علاوہ رقم برائے ووٹ اسکام کس سیاسی زمرہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔ کیا اُنھیں شدھ راج نیتی (خالص سیاست) قرار دیا جاسکتا ہے؟ بی جے پی قائد ارون جیٹلی نے کانگریس کی استعمال کردہ مختلف اصطلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے برسر اقتدار کانگریس پر تنقید کی اور کہاکہ پست سیاست ، چائے والا ، خونی ، ہٹلر ، گنگو تیلی، بندر، نپنسک وہ مختلف اصطلاحات ہیں جو کانگریس قائدین نے مودی کے لئے استعمال کی ہیں۔ کانگریس کو مودی کو پست سیاست کرنے والا قرار دینے پر کوئی شرمندگی نہیںہے۔