نئی دہلی ۔ 22 ۔جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ پارلیمنٹ میں اپنا چہرہ دکھانا چاہئے ۔ انہیں یہ توقع نہیں ہے کہ مودی ہر روز پارلیمنٹ آئیں گے چنانچہ ہفتہ میں ایک مرتبہ کم از کم انہیں ایسا کرنا چاہئے ۔ کھرگے نے کہا کہ وزیراعظم بیرونی دورہ سے واپس ہوگئے لیکن انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔