نئی دہلی ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ جو لوگ نریندر مودی کو ووٹ دیں گے انہیں سمندر میں غرق ہوجانا چاہئیے ۔ اس پر بی جے پی نے جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ کا یہ بیان فرقہ پرستی پر مبنی ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں فرقہ پرستوں سے بچائے۔