مودی کو نوٹس کی درخواست کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر

احمدآباد۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج عام آدمی پارٹی کے کارکن کی درخواست کی سماعت کے بارے میں اپنا حکم محفوظ کردیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی کو 2012ء کے گجرات اسمبلی انتخابات میں ناقص حلف نامہ داخل کرنے پر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فوجداری طریقہ کار قانون کی دفعہ 401(2) کے تحت اگر اسمبلی انتخابات کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو ناقص حلف نامہ داخل کیا گیا ہو تو ایسے شخص کو منفعت بخش عہدہ پر فائز رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سیشن کورٹ میں پیش کردہ اپنی درخواست میں عام آدمی پارٹی کارکن ورما نے کہا کہ مجسٹریٹ کی عدالت کا حکم نامہ برخاست کردیا جائے کیونکہ اس میں ان کی درخواست ایک سال کی تاخیر سے پیش کرنے پر اسے مسترد کردیا تھا۔