شملہ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی اُن کے اور اُن کی فیملی کے تئیں نفرت کا جواب محبت سے دیں گے۔ ہماچل پردیش کے اُونا میں ایک ریالی سے خطاب میں راہول نے مودی کی بی جے پی حکومت کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر عمل آوری کے لئے بھی ہدف تنقید بنایا۔ مودی بھلے ہی میرے خلاف نفرت پھیلائیں اور آنجہانی وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو بھی بُرا بھلا کہیں لیکن میں اِس کے جواب میں محبت سے کام لوں گا۔