مودی کو خطرہ نہیں ، سیکوریٹی چوکس

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان کی ہندوستان پر دہشت گرد حملہ کی دھمکی کے بعد ہند ۔ پاک سرحد پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دھمکی دی ہے لیکن سیکوریٹی ایجنسیوں نے اس کا سنجیدہ نوٹ نہیں لیا کیونکہ وزیراعظم کی سیکوریٹی پر مستقل نظر رکھی جاتی ہے اور انہیں کسی دہشت گرد گروپ کا خطرہ نہیں ہوسکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان سے علحدہ گروپ جماعت احرار وزیراعظم کو دھمکی کے ذریعہ سنسنی پیدا کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ گروپ حال ہی میں قائم ہوا ہے۔