مودی کو جمہوریت کا مضبوط طمانچہ رسید کیا جائے : ممتا بنرجی

رانی بند/ رگھونالپور ۔7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مختلف اُمور پر تنازعات اور لفظی جنگ کے دوران انتہائی جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اُن کی حکومت جبری وصولی کے سنڈیکیٹ کی طرف سے چلائے جانے سے متعلق مودی کے مسلسل الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ نریندر مودی کو جمہوریت کا ایک مضبوط طمانچہ رسید کیا جانا چاہیئے ‘‘ ۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قوم پرستی اور حب الوطنی کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ’ آر ایس ایس کا شخص تھا ‘ جس نے مہاتما گاندھی کو ہلاک کیا تھا ۔ ممتا بنرجی نے کرولیا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’میں سیاست میں کبھی اپنا سر نہیں جھکاؤں گی بلکہ الزام لگانے والوں کو ایک جمہوری طمانچہ دیا جانا چاہیئے