نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال کے دوران کئے گئے بیرونی دوروں کے موقع پر جملہ 65 تحائف مالیتی 3.11 لاکھ روپئے وصول ہوئے ۔ آر ٹی آئی سوال پر یہ انکشاف ہوا ۔ مودی کو /19 فبروری کو سونے اور ہیروں سے جڑا بٹن بطور تحفہ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہیں دو مرتبہ ٹی سیٹ اور کتابیں بھی بطور تحفہ ملی تھیں ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو 2010 ء تا 2013 ء بیرونی دوروں کے موقع پر 83.72 لاکھ روپئے مالیتی تحائف موصول ہوئے تھے ۔