مودی کو اپنی کمزوری کا اعتراف کرناچاہیئے:خورشید

نئی دہلی۔22مارچ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریسی قائد سلمان خورشید نے آج نریندر مودی حکومت پر حالیہ فرقہ پرست واقعات کی بناء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو یا تو اس بات کا اعتراف کرناچاہیئے کہ وہ اتنے طاقتور نہیں ہے کہ ایسے واقعات کو روک سکیں یا پھر ان واقعات کو روک کر دکھانا چاہیئے ۔ سلمان خورشید کی تازہ ترین کتاب’’ اپنے وطن ہندوستان میں۔ مسلمانوں کی داستان ‘‘ کا رسم اجراء انجام پایا ہے ‘ انہوںنے کہا کہ اقلیتوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن انہیں مودی حکومت پر گہری نظر رکھنی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ہمیشہ اپنے آپ کو طاقتور شخص کی حیثیت سے پیش کیا ہے لیکن اگر مودی اتنے ہی طاقتور ہیں تو انہیں فرقہ وارانہ واقعات کو روک دینا چاہیئے یا پھر اعتراف کرنا چاہیئے کہ وہ اتنے طاقتور نہیں کہ ایسے واقعات کو روک سکیں ۔ وہ کتاب کی رسم اجراء تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔