مودی کو اقتدار سے دور رکھنے تیسرا محاذ حکومت کو کانگریس کی تائید ممکن: سی پی آئی ایم

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 1994 ء جیسی صورتحال کا اعادہ ممکن قرار دیتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہاکہ کانگریس سیکولر پارٹیوں کی حکومت کو مرکز میں تائید فراہم کرنے کے لئے مجبور ہوجائے گی۔ تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھ سکے۔ اُنھوں نے کہاکہ انا ڈی ایم کے جیسی پارٹیوں کی تیسرے محاذ میں شمولیت کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جیسا کہ 1996 ء میں ہوا تھا جبکہ دیوے گوڑا حکومت کو کانگریس نے باہر سے تائید فراہم کی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ تاہم ہر بات کا انحصار انتخابی نتائج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ہوگا۔