مودی کوچوہے کی طرح گجرات واپس جانا پڑیگا:ترنمول کانگریس

کلکتہ‘ نئی دہلی: ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے آج یہ کہتے ہوئے تنازع کھڑا کردیا کہ نوٹ بندی خلاف ملک گیر احتجاج کے باعث وزیراعظم نریند رمودی کو ’’ چوہے ‘‘کی طرح گجرات واپس جانا پڑیگا۔

انہو ں  نے ریزوربینک آف انڈیادفتر کے باہر احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال2019ء میں آپ کی حیثیت ایک چوہے کی ہوجائے گی۔

آپ شیر کی طرح نہیں رہیں گے ۔

نریندرمودی کو چوہے کی طرح گجرات واپس جاناہوگا۔اس کے چندگھنٹے بعد چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی نے بھی وزیراعظم اور سی پی ائی کو نشانہ بناتے ہوئے ’’ چوہے ‘‘ کی مثال دی۔

انہوں نے پارٹی قائدین کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی سمجھ رہی ہیکہ ترنمول کانگریس نرم مٹی سے بنی ہوئی ہے جس کو چوہے آسانی کے ساتھ کھود سکتے ہیں حالانکہ ہم شیروں سے مقابلے کرنے والے ہیں‘ چوہوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں

۔ترنمول کانگریس قائدین جے ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیرایم وینکیانائیڈو اور بی جے پی قومی سکریٹری راہل سنہا نے کہاکہ یہ انتہائی اوچھی سیاست ہے ۔ اس سے وزیراعظم کی مقبولیت کے سبب ان کی مایوسی ظاہر ہورہی ہے۔