مودی کبھی وزیراعظم نہیں بنیں گے : کپل سبل

پٹنہ ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کپل سبل نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ گجرات کے چیف منسٹر اپنی انتھک کوششوں کے باوجود کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے کیونکہ عوام ان کے اصل چہرے سے واقف ہیں۔ کپل سبل نے کہا کہ ’’میرا تجربہ کہنا ہیکہ مودی کبھی وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ کیا عوام کبھی یہ چاہیں کہ کوئی ایسا شخص جو اپنی ہی ریاست کے افراد کو فرضی انکاونٹرس میں ہلاک کرتا ہے۔ وہ وزیراعظم چاہیں گے جو گجرات میں خواہ مسلم ہوں کہ سکھ اقلیتوں کا مخالف ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ گجرات میں نریندر مودی نے مذہبی اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے مرکز کی پری میٹرک اسکالر شپس اسکیم کو روک دیا۔ کچھ کے علاقہ سے سکھ کسانوں کو بیدخل کردیا۔