نئی دہلی ، یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 7 جولائی کو پانچ روزہ دورہ پر موزمبیق، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا کیلئے روانہ ہوں گے ۔ اس دورے کا مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال افریقی براعظم کے ساتھ ہندوستان کے اشتراک میں مزید گہرائی پیدا کرنا ہے، جہاں چین اپنا اثر و رسوخ بڑھاتا جارہا ہے۔ چند ہفتے قبل ہی صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر حامد انصاری افریقا کا سفر کرچکے ہیں تاکہ ہندوستان کے روابط کو تقویت دیتے ہوئے نئی جلا بخشی جاسکے۔