مودی کا 11 مئی کو دورہ نیپال

کٹھمنڈو، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 11 مئی کو اپنے کٹھمنڈو دورے پر براہ راست جنک پور سے پہنچیں گے ۔ یہ اطلاع نیپال کے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا نے دی۔ مسٹر مودی ہندستانی فضائیہ کے ایک طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی سے پٹنہ پہنچیں گے جہاں سے وہ اپنے وفد کے ارکان اور سیکورٹی اسٹاف کے ساتھ تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ جنک پور روانہ ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے پی شرما اولی ان کا استقبال کریں گے ۔ مودی جنک پور کے جانکی مندر میں بھی جائیں گے اور پھر مستنگ پرواز کرجائیں گے اور اسی روز وہ کٹھمنڈو بھی پہنچیں گے ۔