جند۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی ہریانہ کے ضلع جند میں 11اکٹوبر کو ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک ہی لوک سبھا انتخابی حلقہ میں دو مرتبہ عام جلسوں سے خطاب کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ کل مودی نے سونی پت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ سریندر بروالا آئی این ایل ڈی سے ترک تعلق کرکے بی جے پی کے امیدوار بن گئے ہیں اور جند سے مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ ماضی میں دو بار حصار کے رکن پارلیمنٹ اور آئی این ایل ڈی حکومت میں ریاستی وزیر تعلیم بھی تھے۔