لکھنؤ9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسی اطلاعات کے درمیان کے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اُتر پردیش سے لوک سبھا چناؤ لڑیں گے، بی جے پی کے اسٹیٹ انچارج امیت شاہ نے آج کہا کہ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔’’یہ ابھی طئے نہیں ہوا کہ وہ (مودی)کہاں سے چناؤ لڑیں گے۔آیا وہ یو پی سے انتخاب لڑیں گے یا نہیں ہنوز طئے شدنی ہے،‘‘ امیت شاہ نے یہاں ایک سوال کے جواب میں اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ یو پی سے لوک سبھا امیدواروں کے اعلان کے بارے میں امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی تمام 80 نشستوں سے چناؤ لڑے گی اور ریاستی سطح پر بنیادی کام کیا جاچکا ہے اور اب پارلیمنٹری بورڈ امیدواروں کا اعلان کرے گا۔