مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے انتخابی لائحہ عمل کا حصہ

بنگلور ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے لائحہ عمل کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد ہندی مرکزیت والے علاقہ سے ووٹ حاصل کرنا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اننت کمار نے یہ بات بتائی ۔ نریندر مودی کے گجرات سے بھی مقابلہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا ۔ 19 مارچ تک نریندر مودی کی ریاست کے امیدواروں کی فہرست پیش کی جانے والی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وارانسی سے مودی کا مقابلہ بی جے پی کے انتخابی لائحہ عمل کا ایک اہم حصہ ہے ۔ انھوں نے سابق میئر لمبت ، لندن ڈاکٹر نرج پاٹل کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں 80لوک سبھا اور متصل بہار میں 40 لوک سبھا نشستیں ہیں۔