مودی کا سینہ اب بھی 56 انچ کا ہے راجناتھ سنگھ کا ریمارک

نئی دہلی۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’56 انچ کے سینے‘‘ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے علاقے میں دہشت گرد سرگرمیوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اسے ہندوستان کی مدد طلب کرنی چاہئے۔ راج ناتھ سنگھ نے رجت شرما کے آپ کی عدالت پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے سینے کے سائز میں کمی نہیں ہوئی ، وہ وزیر داخلہ ہیں اور انہیں رازدارانہ امور کے بارے میں سب پتہ ہے۔ انٹلیجنس بیرون ان کے ساتھ ہے اور مودی کے سینے کا سائز کم نہیں ہوا ہے۔ اس دوران مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے جشن میں سرکردہ مرکزی وزراء بھی بالی ووڈ ا داکاروں بشمول امیتابھ بچن کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ انڈیا گیٹ پر وزیر فینانس ارون جیٹلی اور دیگر کئی مرکزی وزراء نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ ساتھ ویژن کو نمایاں طور پر پیش کیا۔