مودی کا راہول گاندھی کے پارلیمانی حلقے امیٹھی کا دورہ

امیٹھی 21فروری(سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس صدر راہول گاندھی کے پالیمانی حلقے امیٹھی کا 3 مارچ کو دورہ کرسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اپنے مختصر دورے کے درمیان امیٹھی میں منشی گنج آرڈیننس فیکٹری کے نئے یونٹ کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد ایک عوامی ریلی سے بھی خطا ب کریں گے ۔سنیئر بی جے پی لیڈر کے مطابق عام انتخابات میں امیٹھی سے راہول گاندھی کے خلاف الیکشن لڑنے والی مرکزی وزیر کپڑا اسمرتی ایرانی بھی وزیر اعظم کے ساتھ امیٹھی میں موجود ہوں گی ۔قابل ذکر ہے کہ مودی کا امیٹھی دورہ 27 فروری کو متوقع تھا لیکن بدھ کو اسے ملتوی کر کے 3 مارچ کردیاگیا۔بی جے پی امیٹھی یونٹ وزیر اعظم کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر اپنے اس دورے سے مسٹر گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں گاندھی کے خلاف انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔