مودی کا جمعرات کو وارانسی میں پرچہ نامزدگی کا ادخال اور ودودرہ میں جلسہ سے خطاب

ودودرہ ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے حلقہ لوک سبھا ودودرہ سے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی جمعرارت کو یہاں اپنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ودودرہ میں بی جے پی سٹی یونٹ کے صدر بھارت دنگر نے آج کہا کہ ’’مودی 24 اپریل کو وارانسی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ریلی سے خطاب کے لئے ودودرہ پہونچیں گے‘‘۔ 9 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد یہاں اُن کی یہ پہلی ریلی ہوگی ۔ نریندر مودی 23 اپریل کو امریلی ، سریندرنگر کے علاوہ سوراشٹرا کے دیگر کئی مقامات پر عام جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
بھارت دنگر نے کہا کہ ودودرہ کے پولو گراؤنڈ میں یہ جمعرات کو دوپہر 2 بجے مودی اس ریلی سے خطاب کریں گے ۔ ودودرہ میں مودی کو کانگریس کے جنرل سکریٹری مدھو سدن مستری سے مقابلہ ہے۔ گجرات کے تمام 26 حلقوں میں 30 اپریل کو رائے دہی ہوگی ۔