واشنگٹن ۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر اُن کے نوراتری اپواسسے امریکہ کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔کیونکہ ہم اپنے دورہ کرنے والے معزز افراد کے عقائد اور عمل کیلئے گنجائش فراہم کرتے ہیں ۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر نوراتری کا اپواس رکھیں گے ۔ اگر امریکہ برسوں تمام مہمانوں کے عقائد اور عمل کا احترام کرتے آئے ہیں اور اُن کیلئے گنجائش فراہم کرتے رہے ہیں ۔