نئی دہلی ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل سے 5 روزہ اعلیٰ سطحی دورہ امریکہ کا آغاز کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ طاقتور تجارتی و صنعتی برادری کے علاوہ عہدیداروں اور تاجرین و عوام الناس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صدر امریکہ بارک اوباما سے باہمی مذاکرات اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دورہ کے شاندار نتائج برآمد ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ ہم وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دورہ نیویارک و واشنگٹن سے بہترین نتائج کے متمنی ہیں۔