لکھنؤ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو رائے بریلی کا دورہ کریں گے ۔ گاندھی خاندان کے روایتی گڑھ میں ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ وہ آئندہ سال ہونے والے کمبھ میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الہ آباد کا دورہ بھی کریں گے ۔ یو پی میں بی جے پی میڈیا کے معاون انچارج نوین سریواستوا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وزیراعظم مودی رائے بریلی کا دور ہ کریں گے اور پھر الہ آباد پہونچیں گے ۔ وہ اتوار کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ہمسفر ایکسپریس ٹرین کا پرچم دکھاکر افتتاح کریں گے ۔