نئی دہلی، 9مئی (سیاست ڈاٹ کام) 17ویں لوک سبھا کے انتخابات میں تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر الزام جوابی الزامات کے دوران لیڈروں کی زبان کی سطح پہلے کے انتخابات کے مقابلہ کہیں زیادہ نیچے گری ہے ۔راجدھانی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر 12مئی کو ہونے والے انتخابات سے پہلے جہاں گرمی اپنا قہر دکھارہی ہے وہیں لیڈروں کی زبان بھی ا پنا رنگ دکھارہی ہے اور عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو ’پھیکو‘ (ڈینگ مار) کمیونٹی کا سرغنہ قرار دیا ہے ۔