واشنگٹن 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلی سطحی امریکی رکن مقننہ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ ہند۔ امریکہ شراکت داری پر اور ایک پُر عزم دفاعی ایجنڈہ پر توجہ مرکوز کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے حالیہ ملاقات میں وہ چاہتے تھے کہ دونوں ممالک پُر عزم دفاعی شراکت داری پر مرکوز کریں۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء نیشاء دیسائی بسوال نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہی تاثر بات چیت کے دوران انہو ںنے بھیقائم کیا ہے ۔ چند دن قبل جان میک کین بسوال اور نائب وزیر خارجہ امریکہ ولیمس برنس کے ساتھ نئی دہلی میں جاریہ ماہ نریندر مودی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ بسوال نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ صیانتی تعاون اور دفاعی شراکت داری کے اعتبار سے ایک بہت اچھا موقع موجود ہے ۔ وزیر اعظم ہندوستان نے بات چیت کے دوران کہا کہ دفاعی پیداوار ایک اہم شعبہ ہے جس کو وہ سب سے پہلے ترجیح دیں گے ۔ ہم سمجھتے ہیںکہ ہندوستانی بجٹ اور راست غیر ملکی سرمایہ کاری حد 49 فیصد تک کردینے سے اس کے اچھے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولیمس برنس کی وزیر اعظم ،وزیر فینانس ،وزیر خارجہ اور مودی کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔ بسوال نے کہا کہ انہوں نے انفراسٹرکچر ،پیداوار ،برقی توانائی کے شعبوں میں ہند۔ امریکہ تعاون میں اضافہ پر زور دیا ۔